ڈولفن فورس کی طرف سے شہریوں کیساتھ ہتک آمیز سلوک قابل مذمت ہے

199

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 67 کے امیر نعمان احسن ملک، جنرل سیکرٹری میاں بلال انور، یوسف گل پراچہ نے پولیس اور ڈولفن فورس کی طرف سے شہریوں کیساتھ ہتک آمیز سلوک قابل مذمت ہے۔ ’’خادم اعلیٰ‘‘ کی طرف سے شہریوں کی سہولت اور اسڑیٹ کرائم کی روک تھام کے لیے بنائی فورسز شہریوں ہی کے لیے وبال جان بن گئی ہیں۔ سرعام ناکے لگا کر شریف اور بزرگ شہریوں سے تلاشی کے نام پر ہتک آمیز روریہ اختیار کیا جارہا ہے اور کاغذات چیکنگ کے بہانے سرعام سزائیں دے کر انسانیت کی تذلیل کی جارہی ہے۔ شہری پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے ہاتھوں ستائے ہوئے ہیں۔ بجلی، سوئی گیس اور پیٹرولیم کے بڑھتے نرخوں نے عام آدمی کو نفسیاتی مریض بنادیا ہے۔ اس پر مزید یہ کہ ڈولفن فورس کے نام پر ایک اور عذاب مسلط کردیا گیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آر پی او فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی ہے کہ ڈولفن فورس کے جوانوں کو قاعدے اور ضابطے کا پابند کیا جائے اور شہریوں کے لیے مددگار فورس بننے کا درس دیا جائے۔