ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ

1117
ایبٹ آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق آرمی چیف راحیل شریف لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو کرنل کمانڈنٹ ایف سی کے بیج لگا رہے ہیں
ایبٹ آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق آرمی چیف راحیل شریف لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو کرنل کمانڈنٹ ایف سی کے بیج لگا رہے ہیں

راولپنڈی(اے پی پی +آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئرفورس رجمنٹ سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا،ان کے ہمراہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی تھے،دونوں عسکری رہنماؤں نے لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو کرنل فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے بیجز لگائے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے ہفتے کوفرنٹیئر فورس رجمنٹ سینٹر کا دورہ کیا جہاں لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو کرنل فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے بیجز لگانے کی پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔اس موقع پر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں آرمی چیف اور ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف نے لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو کرنل فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے بیجز لگائے۔تقریب میں ’’پفرز‘‘ کمانڈنگ افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ملکی دفاع کے لیے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کا کردار قابل تعریف ہے ۔