مہمند ایجنسی : انسداد پولیو مہم کے2اہلکار قتل، 3اغوا 

219

مہمند ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) مہمند ایجنسی میں شدت پسندوں نے فائرنگ کرکے 2 انسداد پولیو اہلکاروں کو قتل کردیا جبکہ 3 اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاقے موسیٰ خیل میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے 2 پولیو اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ نامعلوم افراد نے 3 انسداد پولیو اہلکاروں کو اغوابھی کرلیا۔اہلکار علاقے میں جاری انسداد پولیو مہم کا معائنہ کر رہے تھے، واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کے 8اضلاع میں پولیو کے خاتمے کی 5 روزہ مہم اورخیبرپختونخوا کے 7اضلاع اوروفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں میں 3 روزہ انسداد پولیو کی مہم شروع کی گئی تھی۔