بلدیہ ملیر میں بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں اور مالی بے ضابطگیوں کی اطلاعات پر نیب کراچی کا چھاپہ

381

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) بلدیہ ملیر میں بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں اور مالی بے ضابطگیوں کی اطلاعات پر نیب کراچی نے ڈی ایم سی ہیڈ افس پر چھاپہ مار کے گذشتہ 4سال کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا بلدیہ ذرائع دو افسران کی گرفتاری جبکہ نیب ذرائع کسی فرد کو حراست میں نہ لینے کا دعوی کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ ملیر میں گذشتہ چار سال کے دوران ترقیاتی کاموں میں ہونے والی بد عنوانیوں اور محکمہ مالیات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کی اطلاع پر نیب کراچی نے پیر کی سہ پہر بلدیہ ملیر کے دفتر میں چھاپہ مارا نیب حکام نے محکمہ انجیئرنگ اور محکمہ مالیات کے افسران سے پوچھ گچھ کی اور بعض دستاویزات اپنے ہمراہ لے گئے حکام نے گذشتہ چار سال کا ریکارڈ سیل کر دیا۔

اس دوران بلدیہ ملیر میں خوف وہراس کی فضا پائی جاتی تھی بلدیہ ذرائع کا کہناہے کہ نیب حکام ایڈمن آفیسر نصراللہ سرکی اور اسسٹنٹ اکاؤنٹ افیسر سہیل مغل کو اپنے ہمراہ لے گئے تاہم نیب حکام نے کسی افسر کی گرفتاری کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔