لینڈ مافیارسرگرم کریم آباد  الماری مارکیٹ پر قبضہ کی تیاری  

499

کراچی:کریم آباد ریلوے لائن پر واقع تقریبا 30 سال سے قائم الماری مارکیٹ جو کہ ریلوے کی زمین پر قائم ہے اربن ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے دوکانداروں کے پاس noc بھی ہے اور اربن ٹرانسپورٹ کمپنی نے دوکان داروں سے معاہدہ کیا تھا کہ جب گورنمٹ زمین خالی کرؤائے گی تو مکان کے بدلے مکان اور دوکان کے بدلے دوکان دی جائے گی

 پچاس  ہزار نقد دیے جائیں گے مگر لینڈ مافیا پولیس کی سرپرستی سے دوکان داروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور بلا کسی نوٹس کے زبردستی دوکانیں خالی کروائی جا رہی ہیں جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ بلڈر مافیا سے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے دوکان داروں کا مذید کہنا تھا کہ اگر ریلوے حکام آئیں اور زمین خالی کرنے کا کہیں تو ہم ہر طرح سے تیار ہیں مگر بلڈر مافیا کی دھمکیوں میں نہی آئیں گے اور اپنی آخری سانس تک ان کا مقابلہ کریں گے ہم وزیر اعظم پاکستان چیف جسٹس آف پاکستان وزیر اعلی سندھ وزیر ریلوے وزیر داخلہ ڈی جی رینجر آئی جی سندھ اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ بلڈر مافیا سے ہمیں اور ہماری دوکانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ہمارا اور ہمارے خاندان کا معاشی قتل عام نہ کیا جائے۔