عبدالستار افغانی کا قائم کردہ ٹیچرزٹریننگ انسٹیٹیوٹ ختم کرنے کی تیاری

514
جماعت اسلامی کے میئر عبدالستار افغانی 10جنوری1985ء کوآگرہ تاج میں ٹیچر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کررہے ہیں
جماعت اسلامی کے میئر عبدالستار افغانی 10جنوری1985ء کوآگرہ تاج میں ٹیچر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کررہے ہیں

کراچی (رپورٹ: حماد حسین) ضلع جنوبی میں قائم واحد ٹیچرز ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کو ختم کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ، ٹیچرز ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے لیے مختص کمرے محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کے حوالے کر دیے گئے۔ موجودہ ڈی ایم سی جنوبی انتظامیہ33 سال پرانا ادارہ چلانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی۔ مذکورہ ادارے کا افتتاح 1985ء میں جماعت اسلامی کے سابق میئر کراچی عبدلستار MC/DMC/SOUTH/PS/227/2018 بتاریخ 12 مارچ 2018ء جاری کیا گیا،افغانی نے کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق میونسپل کمشنر جنوبی برکت اللہ میمن کی جانب سے لیٹر نمبر جس میں تحریر تھا کہ محکمہ اسپیشل ایجویشن کی جانب سے موصول شدہ لیٹر نمبر SO-III/SPL-EDU/ADP/495/2017/287 میں مذکورہ انسٹیٹیوٹ کے لیے مختص کمرے ان کو دینے کا کہا گیا تھا ،لہٰذا میونسپل کمشنر نے بغیر کسی قانونی کارروائی کے 3 کمرے جوکہ ٹیچر زٹریننگ انسٹیٹیوٹ بہارکالونی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ زون لیاری میں واقع ہیں وہ محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کے مرکز برائے خصوصی بچوں کو فوری طور پر الاٹ کرنے کا حکم دیدیا ۔ یہ معاملات چیئرمین ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن جنوبی کی ہدایات پر کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹیچرز ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا افتتاح سابق میئر عبدالستار افغانی نے10جنوری 1985ء کو کیا تھا اور اس وقت یہ ادارہ آگرہ تاج مسجد روڈ پر قائم تھا۔ تاہم بعد ازاں اس کی عمارت میں کے ایم سی کے تحت اس وقت کے ناظم یونین کونسل کی جانب سے عمارت میں گرلز سیکنڈری اسکول کھولنے کے باعث2012ء میں اسے موجودہ عمارت (بہار کالونی) میں منتقل کیا گیا تھا۔ اس وقت سے یہ ادارہ ضلعی حکومت کی عدم توجہ کا شکاررہا۔ یاد رہے کہ کراچی کے ہر ضلعے میں ایک ٹیچرز ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قائم ہے اورضلع جنوبی کے علاوہ تمام ٹیچرز ٹریننگ انسٹیٹیوٹ جامعہ کراچی سے الحاق شدہ ہیں۔ 2012ء میں جامعہ کراچی کی ایک انسپیکشن کمیٹی نے یہاں کا دورہ بھی کیا تھا اور اس ادارے پر کچھ اعتراضات بھی لگائے تھے، جس میں سائنس لیب کی عدم دستیابی، اسٹاف اور کمروں کی کمی تھی۔ کمیٹی میں موجود افراد نے اس حوالے سے یقین دہانی کرائی تھی کہ آپ لوگ اگر یہ کمی اسی ہفتے میں پوری کر لیتے ہیں تو ہم آپ کو فوری طور پر الحاق دے دیں گے۔ تاہم ضلعی انتظامیہ اس طرف توجہ دینے کے بجائے اسے تباہ کرنے پر تل گئی۔ ادارے کی ایس این ای کے مطابق تدریسی و غیر تدریسی عملے کو پورا کرنے کے بجائے صرف ایک 17 گریڈ کے انسٹرکٹر کو بطور پرنسپل بنا کر بھیج دیا تھاجبکہ یہاں پرنسپل کی سیٹ گریڈ18 کی ہے جبکہ اس کے علاوہ 14 پوسٹیں گریڈ17 کے انسٹرکٹرز کی ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ٹیچرز ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے پاس پہلے ہی2 کمرے ہیں اور اس کی اوپری منزل پر ایک گورنمنٹ گرلزایلیمنٹری اسکول نمبر 22 چل رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین اور ان کے کو آرڈینیٹرکو کئی بار اس حوالے سے بتایا گیا کہ یہ ضلع جنوبی کا واحد ٹیچرز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ہے ۔اگر یہاں جامعہ کراچی یا کسی بھی یونیورسٹی سے الحاق ہو گا تو اس سے لیاری اور صدر سمیت دیگر علاقے مستفید ہو ں گے۔اس حوالے سے چیئر مین ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن جنوبی ملک فیاض اور ڈائریکٹر اسکول ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن جنوبی یحییٰ انصاری سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تودونوں نے فون ریسیو نہیں کیے۔