45سال کا ہوتوصدر کا الیکشن  بھی لڑوں گا‘ میر صادق سنجرانی 

123

چاغی (آئی این پی) سینیٹ کے چیئرمین میر صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سینیٹ کا چیئرمین منتخب ہونے کے لیے عمرکی حد30 سال اور قومی اسمبلی کے رکن کے لیے25 سال کا ہونا ضروری ہے جب میری عمر 45 سال ہوگی تو ضرور صدر کا الیکشن لڑوں گا ۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ہائی کورٹ میں میرے خلاف کیس کیا تھا وہ بھی خارج ہو چکا ہے‘ سینیٹر اور سینیٹ چیئرمین بن سکتا ہوں تو قائم مقام صدر کیوں نہیں بن سکتا۔