بھارت کسی ایڈونچر کے موڈ میں نہ رہے، چینی صدر

448

چین : چینی صدرنے اپنے ایک بیان میں بھارت کو کسی بھی قسم کے ایڈونچر کے بھرپور جواب کا عندیہ دے دیا ہےکہا کہ چین کا ایک انچ بھی علیحدہ کرنا ناممکن ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چینی صدر ژی جن پنگ نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کسی ایڈونچر کے موڈ میں نہ رہے اس کو خطرناک نتائج کا سامنا کر پڑسکتا ہے چین اپنی ایک انچ زمین سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت خام خیالی چھوڑ دے کہ وہ چین کا ایک انچ بھی اپنے پاس لا سکتا ہے۔ چین اپنے ایک ایک انچ کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا دفاع اتنا مضبوط ہے کہ ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت کرسکتے ہیں اور کوئی بھی کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ چین کیخلاف کسی قسم کی جارحیت کرسکتا ہے۔