پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر و سینئر صحا فی حاجی نواز رضا کوحکومت پاکستان نے تمغہ حسن کا رکر دگی سے نوازا ہے ۔

473

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر و سینئر صحا فی حاجی نواز رضا کوحکومت پاکستان کی جا نب سے 23مارچ کوصدر اسلامی جمہو ریہ پاکستان ممنون حسین نے تمغہ حسن کا رکر دگی2018 پیش کر دیا ہے،

سینئر صحا فی حاجی نواز رضا کو شعبہ صحافت میں بے مثال کا رکردگی پر تمغہ حسن کا رکر دگی 2018حا صل کر نے پر کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر سید افضال محسن، نائب صدر ثا قب صغیر، سیکریٹری حامد الرحمن اعوان، جوائنٹ سیکریٹری منیر عقیل انصاری ،قاضی محمد یا سر سمیت دیگر صحا فی برادری نے حاجی نواز رضا کو مبارکباد پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ حاجی نواز رضا گزشتہ 48 برس سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں، جبکہ گزشتہ برس متفقہ طور پر پی ایف یو جے (دستور) کے صدر بنے تھے۔یوم پاکستان پر 141 شخصیات کو سول ایوارڈ سے نواز ا گیا۔

خیال رہے کہ تمغہ حسن کارکردگی قومی ایام پر کھیل، ادب، صحافت، فنون لطیفہ، طب اور سائنس سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو دیا جاتا ہے۔ 23مارچ 2018یوم پا کستان کے مو قعے پر شعبہ صحافت میں حنیف خالد، حفیظ امین، طاہر خلیل اور پی ایف یو جے دستور کے صدر حا جی نواز رضا کوحکومت پاکستان نے تمغہ حسن کا رکر دگی سے نوازا ہے۔