کراچی میں بجلی کا بریک ڈاون، کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ، بجلی بندہونے سے تقریبا70 لاکھ صارفین متاثر ۔

512

کراچی میں بجلی کے بریک ڈاون کے بعد کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون ہوگیا ہے جس سے کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ جن علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے ان میں لیاری، کھارادر، ڈیفنس، کلفٹن سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

جمعہ کی رات کراچی کا بڑا حصہ بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگیا۔

کراچی کے علاقے کوئنزروڈپرایکسٹراہائی ٹینشن سرکٹ ٹرپ کرگیا۔ ٹرپنگ کے باعث صدر،گارڈن،لائنزایریا،گزری،کلفٹن،ڈیفنس میں بجلی بند ہوگئی۔

بجلی بندہونے سے آئی آئی چندریگرروڈ،لیاری،کھارادر کے علاقے متاثر ہوئے۔بجلی بندہونے سے تقریبا70 لاکھ صارفین متاثر ہوئے ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ٹرپنگ کے باعث چند ایک مقام پر مختصر تعطل آیا تھا جبکہ گارڈن اور کورنگی میں بجلی بحالی کا کام جاری ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ شہر کی تمام اہم تنصیبات پر بجلی کی فراہمی بحال ہے، بیشتر سے زائد مقامات پر بجلی فوری طور پر بحال کردی گئی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ علاقائی فالٹس کے لئے 118 پر کال کی جائے۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں فنی خرابی کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو ئی ہے۔