بدین، لاڑ میوزیم کے 2 ملازمین کو جبری برطرف کردیا گیا

153

بدین (نمائندہ جسارت) ضلع بدین کے واحد لاڑ میوزیم میں گزشتہ 14 سال سے کام کرنے والے 9 ملازمین کو گزشتہ 18ماہ سے تنخواہیں جاری نہ کرنے کیخلاف ملازمین کی جانب سے روزانہ علامتی بھوک ہڑتال کی جارہی ہے جبکہ چالیسویں روز حکومت سندھ کے محکمہ ثقافت کی جانب سے 9 ملازمین میں سے دو ملازمین زبیدہ خاصخیلی اور اللہ جڑیو شیخ کو ملازمت سے فارغ کرنے کا لیٹر دے دیا گیا ہے، جس میں لاڑ میوزیم کے ڈائریکٹر کو ایک ہفتے کے اندر ان کے بقایاجات کی ادائیگی کا حکم جاری کردیا ہے، بدین کی سیاسی و سماجی شخصیات اور دیگر سیکڑوں شہریوں نے سید سردار علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمت سے جبری فارغ کرنے کا فیصلہ فوری واپس لے کر انہیں نہ صرف بحال کیا جائے بلکہ ان کی تنخواہیں جاری کرکے انہیں مستقل کیا جائے۔