کوئٹہ، کنویں کی صفائی کے دوران دو بھائی  زہریلی گیس سے جاں بحق

180

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کنویں کی صفائی کے دوران دو بھائی زہریلی گیس سے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اختر آباد میں پیش آیا جہاں ابراہیم نامی شخص صفائی کے لیے کنویں میں اتر رہا تھا کہ پاؤں پھسلنے کی وجہ سے گہرائی میں جا گرا اور زہریلی گیس کی وجہ سے بے ہوش ہوگیا، اسے نکالنے کے لیے دوسرا بھائی اسماعیل کنویں میں اترا لیکن وہ بھی بے ہوش ہوگیا،دونوں کوعلاقہ مکینوں اور اہلخانہ نے نکال کر بے ہوشی کی حالت میں بی ایم سی منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور ان کی موت واقع ہوگئی۔ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں، مزید تحقیقات شالکوٹ تھانے کا عملہ کررہا ہے۔