گوادر، پانی کے عالمی دن کے موقع  پر زران لائٹنگ اسکول گوادر تقریب

95

گوادر (نمائندہ جسارت) پانی کے عالمی دن کے موقع پر گزشتہ دن زر ان لائٹینگ اسکول گوادر میں ایک تقریب میں اسکول کے پرنسپل سر نواز نصیر احمد مہمان خاص تھے، جبکہ دیگر مہمانوں میں بیگم فرزانہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گوادر تھیں۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم چاہیے کہ پانی کو محفوظ کریں اور اس کو ضائع ہونے سے بچائیں ، کیونکہ اب ماحول میں کافی تبدیلی آئی ہے، جہاں پہلے کافی بارشیں ہوتی تھیں، اب بارشوں کا سلسلہ کم ہو چکاہے، اس کی وجہ سے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب دنیا میں جو جنگیں ہوں گی وہ پانی پر ہوں گی، ان کا کہنا تھاکہ یو این او نے 1993ء میں پانی کی اہمیت کے پیش نظر یہ دن شروع کیا۔ دریں اثنا اسکول کے بچوں نے پانی کی اہمیت اور اس کو محفوظ بنانے کے لیے آگاہی مہم کے طور پر دلکش ٹیبلو، اور خاکے پیش کیے۔ بعد ازاں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔