کھڈرو، گوٹھ گل محمد تھہیم میں خسرے سے درجنوں افراد متاثر

193

کھڈرو (نمائندہ جسارت) گوٹھ گل محمد تھہیم سمیت علاقے میں خسرہ کی وبا عام، درجن بھر بچے، بوڑھے بیماری میں مبتلا، اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ گوٹھ گل محمد تھہیم اور مضافات میں خسرہ کی بیماری وبائی مرض اختیار کر گئی ، گاؤں کی 3 سالہ بشرہ بنت حافظ ثنا اللہ تھہیم ، دو سالہ خالد ، دو سالہ اسداللہ تھہیم سمیت کتنے ہی بچے، بوڑھے، جوان، خسرہ، نمونیا، ملیریا میں مبتلا ہیں ۔ علاقے میں دور دور تک علاج کی سہولت میسر نہیں، لوگ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ علاقے کے معروف سماجی رہنما حافظ محمد صالح تھہیم، ذوالفقار تھہیم و دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گاؤں کی آبادی ہزاروں افراد پر مشتمل ہے لیکن علاج کی سہولت میسر نہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کا فوری علاج اور علاقے میں صحت کی سہولیات مہیا کی جائیں۔