پاکستان اسٹاک کا 4دن میں انڈیکس43600 بڑھ کر45030.22پوائنٹس ہو گیا

561

پیر کو مارکیٹ کے سرمائے میں 1ارب، منگل کوارب 97 روپے ، بدھ کو37ارب جمعرات کو62ارب روپے

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت4فیصد بڑھنے سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا ، تیل وگیس تلاش اور بینکوں حصص کے بھاؤ میں اضافہ 
ST
قاضی جاوید
qazijavaid@jasarat.cm

پاکستان اسٹاک کا انڈیکس43600بڑھ کر45030.22پوائنٹس ہو گیاپیر کی صبح ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگاہونے سے سرمایہ کار ٹیکسٹائل سیکٹر کے حصص کی خریداری کے لیے ٹوٹ پڑے روزٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگاہونے سے سرمایہ کار ٹیکسٹائل سیکٹر کے حصص کی خریداری کے لیے ٹوٹ پڑے اوف ہے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز ملا جلا رجحان دیکھا گیا ،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 43300پوائنٹس سے بڑھ کر 43500پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا مگر مارکیٹ کے سرمائے میں 1ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے رو ز کاروبار کا آغا ز مثبت ہوا ،سرمایہ کاروں کیمیکل ،فوعڈز ،بینکنگ سیکٹرز سمیت دیگرمنافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی جس کے سبب انڈیکس43400،43500اور43600پوائنٹس کی3بالائی حد عبور کر گیا تھا مگر سرمائے کے انخلاء کی وجہ سے انڈیکس43600پوائنٹس کی حد کو برقرار نہ رکھ سکا اسی سب ٹریڈنگ ویلیو کم ہونے کیساتھ کاروباری حجم بھی کم ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 176.39پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای100انڈیکس 700پوائنٹس بڑھ گیا جس کے سبب انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا جبکہ 97ارب روپے کے اضافے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ91کھر ب روپے سے تجاوز کر گیا ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا ،سب سے زیادہ کاروبار ٹیکسٹائل،سیمنٹ،فوڈز،کمرشل بینک اور فرٹیلائیزر کے شعبوں میں ہوا جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس43600،43700،43800،43900،44000،44100،44200اور44300پوائنٹس کی 8بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز بھی تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس کے اضافے سے 44600پوائنٹس کی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں37ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،کیمیکل ،گیس ،فوڈز اور اسٹیل سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاؤسز کی جانب سے بھر پور خریداری دیکھی گئی جس کی وجہ سے انڈیکس 44838پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام تک انڈیکس 44800اور44700پوائنٹس کی دو بالائی حد سے گر گیا مگر مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی ۔ماہرین کے مطابق مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں مسلسل دلچسپی برقرار رہے جبکہ آئندہ دنوں میں بھی مارکیٹ میں تیزی کے اثرات برقرار رہ سکتے ہیں ۔

تیزی کا سلسلہ پورے ہفتہ جاری رہا پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کی شام جب مارکیٹ بند ہو اس بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 300پوائٹس کے اضافے سے 45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا جبکہ62ارب روپے کے اضافے سے سرمائے کا مجموعی حجم 92کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔کیمیکل ،فوڈز ،توانائی اور سیمنٹ سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں مقامی انسٹی ٹیوشنز او بروکریج ہاؤسز کی جانب سے خریداری کا رجحان دیکھا گیا جس کے سبب ٹریڈنگ کے دورا ن انڈیکس 44700،44800،44900اور45000پوائنٹس کی 4بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں384.27پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 44645.95پوائنٹس سے بڑھ کر45030.22پوائنٹس ہو گیا اسی طرح204.09پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس22569.60پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32123.52پوائنٹس سے بڑھ کر 32343.37پوائنٹس پر جا پہنچا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں62ارب89کروڑ31لاکھ21ہزار388روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 91کھرب 98ارب12کروڑ12لاکھ 51ہزار39روپے سے بڑھ کر92کھرب61ارب 1کروڑ43لاکھ 72ہزار 427روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای100انڈیکس 700پوائنٹس بڑھ گیا جس کے سبب انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا جبکہ 97ارب روپے کے اضافے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ91کھر ب روپے سے تجاوز کر گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا ،سب سے زیادہ کاروبار ٹیکسٹائل،سیمنٹ،فوڈز،کمرشل بینک اور فرٹیلائیزر کے شعبوں میں ہوا جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس43600،43700،43800،43900،44000،44100،44200اور44300پوائنٹس کی 8بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا جبکہ کاروبار کے دوران انڈیکس ایک موقع پر44404پوائنٹس کی بلند سطح کو بھی چھو گیا تھا۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاؤسز نے منافع بخش شعبوں میں کھل کر سرمایہ کاری کی اور مستقبل کے سودوں میں بھی دلچسپی لی جس کی وجہ سے کئی ہفتے بعد مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں770.14پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس43539.60پوائنٹس سے بڑھ کر 44309.74پوائنٹس ہو گیا
جیسا کہ اُوپر بتایا گیا ہے پیر کے روزٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگاہونے سے سرمایہ کار ٹیکسٹائل سیکٹر کے حصص کی خریداری کے لیے ٹوٹ پڑے جس کے باعث ملک کے سب سے بڑے ٹیکسٹائل کمپوزٹ یونٹ‘ نشاط ملز لمیٹڈ اور اس کے ذیلی یونٹ نشاط چونیاں لمیٹڈ کی قیمتوں میں اضافے سے ان کے شیئر پر اپر لاک لگ گئے تھے۔ جبکہ فلک برانڈ چاول کے برآمدی ادارے‘ میٹکو فوڈ ز لمیٹڈ کے حصص پر بھی اپرلاک لگ گیاتھا۔ بدھ کو بھی ٹریڈنگ کے ابتدائی ایک گھنٹے میں میٹکو فوڈز لمیٹڈ کے شیئر کی قیمت میں1.86روپے کااضافہ ہوا جس سے میٹکو کے حصص کی قیمت بڑھ کر 39.07روپے ہوگئی ہے اور حصص پر اپر لاک لگ گیاتھا۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کاکہناہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت4فیصد بڑھنے سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا جس کاملک کی مجموعی برآمدات میں حصہ60فیصد ہے جبکہ ڈالر بڑھنے سے چاول کے برآمد کنندگان کوبھی زبردست فائدہ ہوگا۔ روپے کی قدر میں کمی سے برآمد کنندگان کوباستمی اور نان باستمی چاول کے بڑے آرڈرز ملیں گے۔ منگل کو ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس میں1.8اضافہ ہواتھا۔ جس میں تیل وگیس تلاش کرنے والی ای اینڈ پی کمپنیوں اور بینکوں نے اہم کردارادا کیا۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کاکہناہے کہ روپے کی قدر میں کمی کواسٹاک سرمایہ کاروں نے مثبت لیاہے اور یہی وجہ ہے کہ بدھ کو دوسرے روز بھی پی ایس ایکس میں ابتدا ہی سے تیزی کارجحان غالب رہا اور دوپہر بارہ بجے تک کے ایس ای100 انڈیکس 465پوائنٹس اضافے سے 44.774پوائنٹس تک پہنچ گیاتھا اور مارکیٹ میں آئندہ دنوں میں انڈیکس کی 46ہزا ر کی سطح پر پہنچنے کی آوازیں آرہی ہیں۔ بدھ کو دوپہر تک پی ایس ایکس میں ماسوا دوبینکوں کے تمام بینکوں کے حصص کی قیمتوں حصہ بقدر حبثہ اضافے کارحجان جاری تھا جن میں صف اول کے دو بینکوں‘ ایم سی بی اور حبیب بینک کے شیئرز کی قیمتیں سب سے زیادہ بڑھی تھیں۔ ٹیکسٹائل کمپوزٹ میں نشاط ملز لمیٹڈ ‘ نشاط چونیاں لمیٹڈ‘ گل احمد ٹیکسٹائل ملز‘ ایزگارڈ نائن‘ کوہ نور انڈسٹریز میں خریداری زوروں پر رہی۔ ای اینڈ پی سیکٹر میں او جی ڈی سی ایل‘ پاکستان پیٹرولیم ‘ ماڑی پیٹرولیم ‘ پاک آئل فیلڈ‘ ریفائنریز میں اٹک ریفائنری اور بائیکو پیٹرولیم میں خریداروں نے دلچسپی لی اوران کے حصص گرین زون میں رہے