پی ایس ایل کی تقریب میں اذان مغرب  کے دوران بھی گانے بجانے کا سلسلہ جاری رہا

604

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کے
فائنل میچ کی اختتامی تقریب کے دوران مغرب کی اذان کے وقت بھی گانا بجانے اور ناچنے کا سلسلہ جاری رہاجسے شہریوں کی جانب سے سخت ناپسند کیا گیا ۔ اس موقع پر شہریوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے اذان کے احترام کے لیے کوئی بھی اقدام نہیں اٹھایا گیا اور اس طرح کا عمل اللہ تعالیٰ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔