بڑی جماعتوں نے بلوچستان کو کبھی ترجیحات میں شامل نہیں کیا،سرفراز بگٹی

232

کوئٹہ (آن لائن) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جو نئی پارٹی کے لیے5 ناموں پر غورکیا جا رہا ہے اور یہ ایسا پلیٹ فارم ہے جو عوام کے لیے قابل قبول ہوگا ۔جس طرح صوبے میں ان ہاؤس تبدیلی لائے اسی طرح آئندہ انتخابات میں بھی عوام کے مفادات کو مد نظر رکھ کر تبدیلی لائیں گے۔ ’’ آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت کے خلاف ہم آہنگی تھی اس سے پہلے حکومت میں جس طرح تبدیلی لائی گئی یہ اسی کا تسلسل ہے۔ ملک کی بڑی جماعتوں
نے کبھی بھی بلوچستان کو ترجیحات میں شامل نہیں کیا اس لیے ہم نے محسوس کیا کہ بلوچستان میں ایک ایسے سیاسی پلیٹ فارم ہو جو بلوچستان کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردارادا کرے ، ہم چاہتے کہ عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلہ کریں ، ایسے لو گوں کو پارٹی میں شامل کرینگے جو اپنے علاقے صوبے اور ملک کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔ بہت جلد نئی سیاسی جماعت کو تشکیل دینگے اور اس وقت 5,6 نام زیر غور ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ آج بھی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں منتخب سینیٹرز بھی موجود تھے اور کافی مشاورت ہوئی۔