فیصل آباد، امت مسلمہ یوتھ کنونشن اہم سنگ میل ہوگا، سردار ظفر خان

175

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 8 اپریل کو مینار پاکستان لاہور میں اُمت مسلمہ یوتھ کنونشن پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ فیصل آباد سے ہزاروں نوجوان لاہور کے کنونشن میں شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی پی 64 اور پی پی 70 کے اجلاس میں کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر رانا عدنان خاں، رانا طہٰ خاں، پروفیسر مظہر نعیم رندھاوا، میاں عتیق الرحمن، محمد اسحاق، زونل و یوسی اُمرا اور جے آئی یوتھ کے عہدیداروں نے تیاریوں کے حوالے سے رپورٹس پیش کیں۔