کئی برسوں سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، احسن ملک

246

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 67 کے امیر نعمان احسن ملک، یوسف گل پراچہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سا لمیت ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے، پاکستان کی حیثیت ہمارے نزدیک ایک مسجد جیسی ہے، اس کی عزت وتکریم ہم سب پر فرض ہے، وطن سے محبت سنت نبوی ہے، پاکستان کے لیے ہمارے آباو اجداد نے بے حد قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن نے ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔کئی برسوں سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے اور اس کو پروان نہیں چڑھنے دیا جارہا۔ کوئی حکمران یا سیاستدان ایسا نہیں آیا جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتا۔ الیکشن میں عوام کو سبز باغ دکھائے جاتے ہیں اور مقصد حاصل ہوجانے کے بعد عوام کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ عوام ایسے نمائندوں کو اسمبلیوں میں بھیجیں جو قرآن و سنت کے پابند ہوں اور ملک کو صحیح نہج پر چلا سکیں۔ قائد اعظم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے، ایسی ریاست جہاں اللہ اور اس کے رسول کا قانون ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کلمے کے نام پر حاصل کیا گیا تھا لیکن افسوس کہ یہاں اب تک کلمے کا نظام نافذ نہبں کیا جاسکا، جب تک ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ نہیں ہوجاتا تب تک امن وسلامتی کا گہوارا نہیں بن سکتا۔