ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاتون ڈرائیور یقینی طور پر زیادہ خطرناک ہوتی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک ایسے وقت میں جبکہ محفوظ ڈرائیونگ کا تصور متنازعہ بن گیا ہے ایک طبقہ یہ کہتا ہے کہ مرد اچھی ڈرائیونگ کرتے ہیں مگر مردوں کی یہ بات عورتیں نہیں مانتیں۔ انکاکہناہے کہ سب سے اچھی اور محفوظ ڈرائیونگ عورتیں ہی کرتی ہیں۔ اس حوالے سے کئے جانے والے سروے کے مطابق فیصلہ مردوں کے حق میں آیا ہے کیونکہ اکثریت کا یہی کہناتھا کہ عورتوں کی ڈرائیونگ یقینی طور پر خطرناک ہوتی ہے وہ کسی جگہ کسی سبب کے بغیر حادثات کر بیٹھتی ہیں اور یہ صلاحیت ادھیڑ عمر خواتین میں زیادہ ہی ہوتی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق 2015 میں جتنے بھی حادثات ہوئے ان میں 10فیصد کا سہرا خواتین کے سر ہے۔ یہ تمام خواتین وہ تھیں جو بچوں کو اسکول لاتی لیجاتی تھیں۔ عورتوں کے مقابلے میں ایسے حادثات کرنے والے مردوں کی شرح صرف 1.1فیصد تھی ۔ٹریفک قوانین کے ماہرین کا کہناہے کہ قانون کو توڑنا خواتین کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ مصیبت تو یہ ہے کہ قانون شکنی کے بعد بھی وہ اپنی غلطی کو نہیں مانتیں اور سارا الزام مردوں کو دیتی ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ عورتیں گاڑی چلاتے وقت موبائل فون مردو ں کے مقابلے میں زیادہ استعمال کرتی ہیں۔ چاکلیٹ یا کوئی ڈرنک پیتی ہیں۔ پوپ کارن کھاتی ہیں اور بعض سگریٹ بھی پیتی ہیںاور یہ چیزیں حادثے کا سبب بنتی ہیں۔