ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی موت، پوسٹ مارٹم رپورٹ نے تفتیش کو نیا رخ دیدیا

256

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی پراسرار موت کا معاملہ، سہیل احمد ٹیپو کے گردن اور کلائیوں پر زخم کے نشانات نے تفتیش کا رخ موڑ دیا، نجی ٹی وی کے مطابق متوفی کے جسم پر زخموں کے کل تعداد 11 ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سہیل احمد ٹیپو کی گردن پر 2 گہرے نشانات پائے گئے جبکہ گردن پر خراشوں کی تعداد 6 بتائی گئی ہے۔ متوفی کی دونوں کلائیوں پر بھی زخموں کے نشانات تھے اور ان کے جسم پر زخموں کے 11 نشانات پائے گئے۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے واقعے میں
استعمال ہونے والی تار اور کپڑا میڈیکل افسر کو نہیں دکھایا۔ میڈیکل افسر نے دل، جگر اور دیگر جسمانی اعضا کے نمونے بھی حاصل کر لیے جنہیں فرانزک لیبارٹری بھجوایا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق زخموں اور موت کے درمیان تقریباًآدھے گھنٹے کا وقفہ تھا۔