ملالہ یوسفزئی کی پاکستان آمد 

136

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملالہ یوسفزئی کی پاکستان آمد کی اطلاعات ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملالہ یوسفزائی آج اسلام آباد ائر
پورٹ پہنچیں گی اور جمعرات کو وزیرِ اعظم ہاؤس میں میٹ دی ملالہ پروگرام میں شرکت کریں گی۔ ذرائع کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فل پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ یاد رہے کہ بیرون علاج کے بعد ملالہ یوسفزئی پہلی مرتبہ وطن واپس آ رہی ہیں۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ملالہ یوسفزئی پاکستان میں 4دن تک قیام کریں گی، اس دوران ان کی مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔