جدید طبی تحقیق

612

دوپہر کو غنودگی کیوں محسوس ہوتی ہے؟

کیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہے کہ رات بھر 8 گھنٹے کی نیند، صبح کی متحرک سرگرمیاں اور دوپہر کے صحت بخش کھانے کے بعد اچانک طبیعت سُست اور غنودگی چھانے لگتی ہے؟تو اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان دن میں 2 بار نیند لینے کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ دعویٰ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ایڈیلیڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق دوپہر کے کھانے کے بعد سُستی اور غنودگی کا احساس فطری ہے کیونکہ انسان دن میں 2 نیندیں لینے کے لیے بنایا گیا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نیند کی کمی عام طور پر کئی منفی اثرات کا باعث بنتی ہے جبکہ صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔تحقیق کے مطابق دوپہر کو سستی کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے جسم اس وقت قیلولے کے لیے پروگرام کیے گئے ہیں تاکہ جسمانی ردھم برقرار رہ سکے جو دن اور رات میں تو تعین کرتا ہے کہ کب جاگنا یا سونا ہے مگر دن کے وسط میں سستی کا شکار ہوجاتا ہے۔ محققین کے مطابق لوگوں کو دوپہر میں 15 منٹ کی نیند یا قیلولہ کرنا چاہیے جو صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قیلولے کے نتیجے میں دماغی افعال، یاداشت، چوکنا پن، اسٹیمنا، مزاج، اسکلز اور تخلیقی صلاحیتوں میں بہتری آتی ہے جبکہ تنائو کی سطح کم ہوتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ 15 سے 20 منٹ کی نیند دماغ کو تازہ دم کردیتی ہے جبکہ چوکنا پن بھی بڑھتا ہے جو 2 سے 3 گھنٹے تک برقرار رہتا ہے جبکہ ذاتی کارکردگی اور تیز ردعمل جیسی صلاحیتیں بھی بہتر ہوتی ہیں۔

روزانہ کشمش کھانے کے 5 فوائد

صحت کے امور سے متعلق معروف ویب سائٹ ’بولڈ اسکائی‘نے کشمش کے 5 حیران کن فوائد بیان کیے ہیں جو لندن کے طبی ماہرین کی تحقیق کا نتیجہ ہیں۔ اس تحقیق کے مطابق کشمش انسان کی جلد کو بڑھاپے اور بڑھتی عمر کے ظاہری اثرات سے بچاتی ہے۔ پابندی کے ساتھ کشمش کھانے سے انسانی جسم میں دورانِ خون کا نظام بہتر ہو2aتا ہے۔ صحت مند دانتوں کے واسطے باقاعدگی سے کشمش کھانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ کشمش میں ایک ایسا کیمیائی نباتیاتی مواد پایا جاتا ہے جو ہماری جلد کو انتہائی تیز دھوپ کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔ کالی کشمش کو پابندی کے ساتھ کھانا قبل از وقت سفید بالوں کے نمودار ہونے کو روکتا ہے۔ یہ وٹامن سی اور فولاد سے بھرپور ہونے کے سبب معدنیات کے جذب ہونے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ لہٰذا خوب صورت اور چمک دار بالوں کے حصول کے لیے پابندی کے ساتھ کشمش کھانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

دل اورفالج کے امراض سے چھٹکارا طبی تحقیق میں زبردست انکشاف

آدھا گلاس انار کا جوس اور کچھ کھجوروں کا استعمال دل کی صحت کو بہتر بنانے کا باعث بنتا ہے۔ یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ تحقیق کے مطابق روزانہ  انار کے جوس اور 3 کھجوروں کا استعمال دل کے امراض اور فالج سے بچائو کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ تحقیق میں تو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کھجور کی گٹھلیوں کو پیس کر پیسٹ بناکر استعما2bل کرنا بھی اس حوالے سے فائدہ مند ہوتا ہے تاہم اوپر دی گئی دونوں چیزوں کا امتزاج بھی کافی معاون ثابت ہوتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ انار اور کھجوریں اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں جو دل کی شریانوں کے سخت ہونے اور سکڑنے کا خطرہ ایک تہائی یا 33 فیصد تک کم کردیتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شریانوں میں خون کی روانی میں رکاوٹ سے دل کے دورے یا دماغ کو خون کی سپلائی رکنے سے فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق کے دوران ایسے چوہوں پر تجربات کیے گئے جن کا کولیسٹرول لیول بہت زیادہ بلند تھا جس سے معلوم ہوا کہ کھجور اور انار کے جوس کا استعمال خون کی شریانوں کے مسائل 33 فیصد جبکہ کولیسٹرول کی سطح 28 فیصد تک کم کردیتا ہے۔