زرمبادلہ کے ذخائر 29 دن میں 88کروڑ 3لاکھ ڈالرگھٹ گئے

391

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ہفتے ذخائر مزید13کروڑ6لاکھ ڈالرکم ہو ئے

بیرونی قرضوں اور دیگرسرکاری اخراجات کی مد میں16کروڑ80لاکھ ڈالرز کی ادائیگیاں کیں، اسٹیٹ بینک

کراچی:us12ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ہفتے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر مزید13کروڑ6لاکھ ڈالرزگھٹ گئے اس طرح یکم مارچ سے اب تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 88کروڑ 3لاکھ ڈالرکی کمی ہوچکی ہے ۔جمعرات کو جاری کردہ مرکزی بینک کے اعلامیہ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمزید13کروڑ6لاکھ کی کمی کے بعد 18ارب7کروڑ90لاکھ ڈالرز سے گھٹ کر17ارب94کروڑ84لاکھ ڈالرز رہ گئے۔

اعداد وشمارکے مطابق22مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے پر مرکزی بینک کے ذخائر16کروڑ79لاکھ ڈالرز کم ہوکر11ارب77کروڑ61لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر3کروڑ73لاکھ ڈالرز اضافے سے 6ارب17کروڑ23لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے ،مرکزی بینک کی جانب سے گزشتہ ہفتے بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری مد میں ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ بدستورجاری ہے ،گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیرونی قرضوں اور دیگرسرکاری اخراجات کی مد میں16کروڑ80لاکھ ڈالرز کی ادائیگیاں کیں۔