مسائل سے نجات کا واحد حل قرآن کے نظام کو نافذ کرنے میں ہے

206

کندھکوٹ (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر اور شعبہ فہم دین کے نگران حافظ نصراللہ عزیزنے کہا ہے کہ قرآن مجید ایک انقلابی اورحق وباطل کے درمیانفیصلہ کرنے والی کتاب ہے،تاریخ گواہ ہے جن لوگوں اس قرآن کو اپنی زندگی کا دستور بناکرعمل کیاتووہ روم وفارس کے فاتح اوردنیا کے امام بن گئے اورجنہوں نے اس کے پیغام سے منہ موڑا ذلت ورسوائی ان کی مقدربن گئی۔موجودہ تمام مسائل سے نجات کا واحد حل قرآن کے نظام کو نافذ اوراس کے پیغام وعظمت کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے تحصیل تنگوانی میں مدرسہ تفہیم القرآن میں جلسہ عظمت قرآن سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی رہنما عبدالحفیظ بجارانی،قیم ضلع لالا عبدالفتاح پٹھان،امیرتحصیل حافظ امان اللہ ودیگرعلمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قرآن کریم کو تعویذ بناکر گلے میں لٹکانے کیلیے نہیں اتارا بلکہ حق حکمرانی کیلیے نازل کیا تھا ، قرآن کریم کو الماریوں میں رکھنے کیلیے نہیں بلکہ عدلیہ میں اس کے مطابق فیصلہ کرنے کیلیے اتارا ہے۔