منافع بخش اداروں کی نجکاری کی کوششیں قومی مفادات کیخلاف ہیں

217

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 68 کے امیر زبیر لطیف، چودھری نوید اسلم، میاں عبدالستار بیگا، رانا نعیم اکرم اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی طرف سے پی آئی اے، اسٹیل ملز جیسے منافع بخش اداروں کی نجکاری کی کوششیں قومی مفادات کیخلاف ہیں۔ وزیراعظم خود تو ایک ائر لائن چلارہے ہیں لیکن وہ پی آئی اے جیسے منافع بخش قومی ائر لائنز کو پرائیویٹ ہاتھوں میں دینے کے لیے بے چین ہیں۔ ہم منافع بخش اداروں کی پرائیویٹائزیشن کرنے کی سخت مخالفت کریں گے اور مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ زبیر لطیف نے کہا کہ حکومت قومی ادارے فروخت کرکے سرکاری ملازمین کو فاقوں اور خودکشیوں کی طرف دھکیل رہی ہے۔ بطور اپوزیشن ن لیگ سرکاری اداروں کی پرائیویٹائزیشن کیخلاف مظاہروں میں شرکت کرتی رہی ہے لیکن اقتدار میں آتے ہی پرائیویٹائزیشن کے نام پر سرکاری ملازمین سے روٹی کا نوالہ تک چھیننے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ مزدور متحد و یکجا ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑیں۔