سعودی عرب میں میاں بیوی کی ایک دوسرے کے موبائل فون کی جاسوسی جرم قرار

1053

ریاض:سعودی عرب میں میاں بیوی کی ایک دوسرے کے موبائل فون کی جاسوسی کوجرم قراردیدیا گیا، بغیر اجازت کوڈ کھولنے پر ایک سال قید اور 500 جرمانہ بھرنا ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں بغیر اجازت ایک دوسرے کے موبائل کا کوڈ کھولنا جاسوسی سمجھا جائے گا۔ نئے سائبر قانون کے تحت موبائل فون کی جاسوسی ثابت ہونے پر ایک سال قید یا 500 ریال جرمانہ یا دونوں سزائیں ہونگی۔

عرب میڈیا کے مطابق اس قانون کا اطلاق والدین پر اپنی اولاد کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے پر نہیں ہوگا۔