کے الیکٹرک کے سابق ملازم کی میئر کراچی کا بازو پکڑنے کی کوشش

337

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)عد الت عظمی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کے الیکٹرک کے سابق ملازم کی میئر کراچی کا بازو پکڑنے کی کوشش، سیکورٹی اداروں نے شہری کو پکڑ کر دور ہٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کوعد الت عظمی کراچی رجسٹری کے باہر جب میئر کراچی وسیم اختر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے تو کے الیکٹرک کے سابق ملازم جمیل زاہد نے ان کا بازو پکڑنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی اداروں نے شہری کو پکڑ کر دور ہٹادیا ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کے الیکٹرک ملازم جمیل زاہد نے کہا کہ مجھے 2013 میں کے الیکٹرک نے برطرف کردیا تھا۔ 

میں کے الیکٹرک میں ایسوسی ایٹ انجنئر کی حیثیت سے ملازمت کررہا تھا، ایم کیو ایم والوں کی وجہ سے میری کے الیکٹرک کی نوکری گئی ہے، احتجاج کرنے پر ایم کیو ایم والوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔کے الیکٹرک کے سابق ملازم کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک سے ملازمین کو جبری برطرف کیا جارہا ہے چیف جسٹس سے مطالبہ ہے کہ وہ جبری کئے جانیوالے کے الیکٹرک ملازمین کو انصاف فراہم کریں۔