نوجوان عوا م کو یہ بتائیں ووٹ کی پرچی ان کی قسمت بدل سکتی ہے

165

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی اورجے آئی یوتھ حلقہ پی پی 69کے ذمے داران کا 8اپریل کو لاہورمیں ہونے والے یوتھ کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں حلقہ پی پی69میں تیاریوں کے سلسلے میں جائزہ اجلاس ضلعی صدر راناعدنان خان کی زیرصدارت ڈی ٹائپ کالونی میں ہوا۔اجلاس میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردارظفرحسین خان،زونل امیر میاں منیر احمد، یوسی امرا ڈاکٹراظہراقبال،یوسی امیر کاشف نعمان ، محمدعظیم خاں شریک ہوئے ۔ضلعی صدر راناعدنان نے کہا ہے کہ کہاہے کہ 8اپریل کولاہورمیں منعقدہ جے آئی یوتھ کے صوبائی کنونشن میں پنجاب بھر سے ہزاروں نوجوان شریک ہوں گے جہاں امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق انہیں آئندہ کاروڈمیپ دیں گے۔ذمے داران یونین کونسل اور وار ڈ سطح تک نوجوانوں سے رابطہ کرکے انہیں اس عظیم الشان کنونشن میں شریک کر وائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے نوجوانوں کو بااختیار بنا کران کی صلاحیتوں کوملک وقوم کی بھلائی کیلیے استعمال کرنے کیلیے مؤثر پلاننگ کی ہے جس کے باعث ملک بھرمیں نوجوان اسلامی وفلاحی معاشرے کی تشکیل میں جماعت اسلامی کے شانہ بشانہ جدوجہد کررہے ہیں۔نوجوان الیکشن مہم کو تیزترکردیں اورعوا م کو یہ بتائیں کہ ووٹ کی پرچی ہی ان کی قسمت کوبدل سکتی ہے۔ جب تک ووٹ کی پرچی کو دیانتداراورکرپشن سے پاک قیادت کے حق میں استعمال نہیں کیا جائے گا،مسائل کا خاتمہ ہوگا نہ ہی نوجوانوں کوروزگاراور عوام کو تعلیم،صحت،صاف پانی سمیت بنیادی سہولیات مل پائیں گی۔