کسانوں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے یو وی اے ایس اور نیسلےدرمیان معاہدہ

679

کراچی: پاکستان میں ڈیری سیکٹر کو فروغ دینے کے عزم کے مطابق، اور ڈیری کسانوں کی کمیونٹی میں اپنی جڑوں کو مزید گہرا کرنے کے لئے، نیسلے پاکستان نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز (UVAS) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت MoU پر دستخط کرے ، جس کے تحت انڈسٹری کی بہترین ترقی کے لئے کسانوں کی صلاحیتوں کی تعمیر پر توجہ دی جائے گی۔اس معاہدے کے تحت نیسلے پاکستان مختلف منتخب کسانوں سے رابطہ قائم کرے گااور ان سے اپنی تربیتی مہارت کا اشتراک کرے گا،

جب کہ UVAS اپنے ٹریننگ فارمز میں ان کسانوں کو تربیتی سہولیات فراہم کرے گا۔UVAS میں تربیت پانے والے کسانوں کے لئے یہ اقدام نہ صرف ان کی صلاحیتوں کی تعمیرکرے گا بلکہ ترقی کے پائیدار ہدف نمبر 17 کے تحت ترقی کے حصول کے لئے پارٹنر شپ کی بھی پیروی کرے گا، کیونکہ UVAS تربیت کے دوران وہ تمام بڑے شعبوں جیسے کہ فیڈنگ، بریڈنگ، ملک کوالٹی اور درآمد شدہ گائیوں کا بہترین عمومی انتظام سیکھیں گے۔

نیسلے پاکستان UVAS کی سائٹ ’’پتوکی‘‘ کیمپس میں ڈرپ ایریگیشن کا نظام بھی نصب کرے گا۔نیسلے پاکستان کے سی ای او، برونو اولیر ہوک نےMoU پر دستخط کئے جانے کے اس موقع پر کہا:’’ نیسلے کو یقین ہے کہ کسانوں کی کمیونٹی کی ترقی کے لئے کام کرنا ، پاکستان کی اقتصادی ترقی کا باعث ہوگا۔ دودھ اور متعلقہ سامان اور خدمات کی بڑھتی ہوئی طلب زراعت میں بہتری کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، اور تیار شدہ فیڈ اور ویٹرنری خدمات کی طلب میں اضافے کا باعث ہے۔

بڑھتی ہوئی طلب کے جواب میں بہتر پیداوار کی اہمیت کم نہیں ہونا چاہئے، لہذا، بہتر زراعت کے طریقوں میں تربیت پر زور دیا جارہا ہے۔ اس پہلو کے ذریعے، ہم پاکستان میں ڈیری اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں ایک مقام حاصل کرکے طویل المدتی نتائج حاصل کر نا چاہتے ہیں۔‘‘UVAS کے وائس چانسلر ، ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کہا :’’یہ ایک اور سنگ میل ہے کہ ہم وہاں پہنچ گئے ہیں جہاں ہم ماہر کسانوں کی ترقی کو فروغ دینے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ میں اس پارٹنر شپ پر بہت خوش ہوں اور نیسلے پاکستان کی جانب سے اس اقدام پہ پہل کرنے کے لئے شکر گزار ہوں ،جہاں ہم تربیت اور تحقیق کے لئے مل کر کام کریں گے۔‘‘نیسلے پاکستان نے UVAS سے اشتراک کیا ہے جو ڈیری لائیو اسٹاک کے شعبے میں خصوصی مہارت رکھتا ہے۔مذکورہ یونی ورسٹی میں ڈیری جانوروں کی تربیت اور ان پر ایک تحقیقاتی مرکز بھی شامل ہے۔ 133 سال کی عمدہ تاریخ کے ساتھ ،UVAS نے اپنی شاندار تاریخ کاایک منفرد مرکب اور جدید دور کی پیشہ ورانہ ترقی کو برقرار رکھا ہے جس کی عکاسی اظہر من الشمس ہے۔