ملک کے گردشی قرضے کا حجم 1ہزار 6ارب تک پہنچ گیا ہے

372

کراچی ( بزنس رپورٹر ) ملک کے گردشی قرضے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچنے سے حجم 1ہزار 6ارب تک پہنچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق خالص گردشی قرضہ 526 ارب روپے ہے جبکہ پاور ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذمے 480 ارب روپے ہیں۔پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے بھی حکومتی سے 335 ارب روپے وصول کرنے ہیں۔پاور سیکٹر کے ذمے 284 ارب روپے بھی ہیں واجب الادا ہیں۔پی آئی اے اور سوئی نادرن گیس کمپنی کے ذمے 51 ارب روپے۔ اس کے علاوہ نجی پاور پلانٹس،۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ بھی 191 ارب روپے کی ادائیگی کے منتظر ہیں۔