ریلوے بیوروکریسی نے مزدروں کو اپنی لونڈی بنا رکھا تھا

141

راولپنڈی (جسارت نیوز) پریم یونین راولپنڈی ڈویژنل کے صدر ڈاکٹر اشتیاق عرفان نے کہا ہے کہ ریل میں اب صرف مزدوروں کی بات سنی جائے گی کیونکہ یہ مزدور ہی ہے جس نے دن رات ایک کرکے ریل کو رواں دواں کیا ہے۔ ریل میں سی بی اے یونین متنازع ہونے کی وجہ سے ریلوے بیوروکریسی نے ریلوے مزدروں کو اپنی لونڈی بنا رکھا تھا 12 سے اٹھارہ، اٹھارہ گھنٹے کام کروانا اور کوئی اوور ٹائم، ریسٹ نہ دینا مطالبہ کرنے پر ٹرانسفر اور شو کاز نوٹسوں کی دھمکیوں سے مزدوروں کا جینا دو بھر کر رکھا تھا لیکن اب مزدوروں کی انتھک محنت کی بدولت این آئی آر سی نے(سی بی اے) یونین اوپن لائن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پریم یونین کے مرکزی صدر حافظ سلمان بٹ نے کہا کہ ریل کے اندر ہونے والی کرپشن اور افسر شاہی کی بدمعاشیوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ریل کا مزدور اٹھ کھڑا ہوا ہے، ریل مزدور محکمے کو مستقبل میں دنیا کی بہترین ادارہ بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔