دہشتگردی کے خاتمے میں سیاسی و عسکری قیادت کا کردار قابل تحسین ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

335

گلگت بلتستان (آئی این پی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاہے کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے میں سیاسی و عسکری قیادت کا کردار قابل تحسین رہا ہے۔نواز شریف نے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے جنگ کا آغاز کیا۔ حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ ہمیں ایسی تنظیموں کی حوصلہ شکنی کرنی ہے جو انتہا پسندی اور انتشار کو فروغ دے رہے ہیں، گلگت بلتستان امن کا گہوارہ بن چکا ہے اور اب کوئی علاقہ نوگو ایریا نہیں ہے۔