جنرل باجوہ نے امجدصابری کے قاتلوں کو پھانسی کی توثیق کردی

230

راولپنڈی ( خبرایجنسیاں)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے معروف قوال امجد صابری کے قاتلوں سمیت 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔آئی ایس پی آر کے مطابق محمد اسحاق ولد محمد ابراہیم اور محمد عاصم ولد عبدالرحمان کالعدم تنظیم کے متحرک رکن تھے ،یہ معروف قوال امجد صابری کو قتل کرنے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج کے اہلکاروں پر حملوں میں براہ راست ملوث تھے جس کے نتیجے میں 17افسران شہید ہوئے،مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ میں تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر انہیں سزائے موت سنائی گئی تھی ۔دیگر دہشت گردوں میں محمد عارش، محمد رفیق ، حبیب الرحمن، محمد فیاض، اسماعیل شاہ، فضل محمد ، حضرت علی اور حبیب اللہ شامل ہیں۔سزا پانے والے یہ دہشت گرد5شہریوں سمیت 62 افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔