پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے‘ وزیردفاع خرم دستگیر

199

راولپنڈی (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی نے مقبوضہ کشمیر کو خون میں نہلا دیا۔پیر کو اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری اپنی آزادی کے لیے بھارتی ظلم کا بے مثال مقابلہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری خون عالمی ضمیر کو جھنجو ڑ رہاہے۔انہوں نے کہا کہ ہرپاکستانی اس آزمائش میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔