طالبہ کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو عبرتناک سزا دی جائے

183

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 67 کے امیر نعمان احسن ملک، یوسف گل پراچہ نے جی سی یونیورسٹی کی طالبہ سے زیادتی اور قتل کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے شرمناک واقعات کو روکنے کے لیے نہ صرف قانون سازی کرنے بلکہ اس قانون پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسے واقعات معاشرے پر سیاہ دھبہ ہیں، اس طرح کے مجرمانہ واقعات میں ملوث مجرموں کی حوصلہ شکنی انتہائی ضروری ہے۔ جب تک طالبہ کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو عبرتناک سزائیں نہیں دی جاتیں، معاشرہ ایسے جرائم اور مجرموں سے پاک نہیں ہوسکتا۔ معاشرے میں بڑھتی ہوئی عریانی وفحاشی کے باعث بگاڑ پیدا ہورہا ہے۔ تفریح کے نام پر نوجوان نسل کو ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت تباہ وبرباد کیا جارہا ہے۔ مٹھی بھر سیکولر عناصر نے اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے اسلامی جمہوریہ پاکستان نے عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشرتی اقدار کے تحفظ کے لیے فحاشی وعریانی کا سدباب کرے۔