اے ڈی آرسی کو فعال کیا جا ئے ۔ ایف پی سی سی آئی

454

کرا چی : فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنی تجا ویز برا ئے فیڈرل بجٹ میں حکومت سے مطا لبہ کیاہے کہ ٹیکس تنا زعات کے متبادل حل کیلئےAlternative Dispute Resolution Committee کو فعال کیاجا ئے تا کہ اسٹیک ہو لڈرز کے مسا ئل کو قا نو نی کو رٹس کے علاوہ ایک مو ثر اور آسان میکنیزم حاصل ہو سکے ۔

تجو یز میں کہاگیا ہے کہ ٹیکس کے بقا یا جا ت (Arrears) کی ایک بہت بڑ ی رقم وصولی یا ادائیگی کیلئے کو رٹس کے مقدمات میں تا خیر کی وجہ سے التواء کا شکا ر ہیں ۔ تجویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کمیٹیوں کے ممبران کی تعیناتی کیلئے قا بل تجربہ کا ر اور نما یا ں افراد کا انتخاب کیا جا ئے جنکا تعلق سر کاری اور نجی شعبے ایف پی سی سی آئی چیمبرز سے ہو ۔ اور تنا زعات کے حل کی کا روائی کیلئے منا سب قواعد تر تیب دیئے جا ئیں ۔ ان کمیٹیو ں کے مو ثر استعمال کی وجہ سے ایک بہت بڑ ی رقم حکومت کے خزانے میں جمع ہو گی اور طو یل عر صے سے زیر التواء مقدمات کی تعداد میں کمی ہو گی۔