تاجر برادری مشکل ترین حالات میں کاروبار کررہی ہے،ایس ایم منیر

541

بلاامتیاز بزنس کمیونٹی کی خدمت کی ہے،شیخ ریاض الدین،مسائل کے حل کیلئے کوششیں کررہے ہیں، عرفان یوسف
یو بی جی سرپرست اعلیٰ کے عشائیہ میں سردار یاسین ملک،مظہراے ناصر،طارق حلیم،خالدPHOTO, Imran Ahmed Siddique, Consul General of Pakistan(Toronto)تواب،گلزارفیروز،اختیار بیگ،سمیع خان کی شرکت
کراچی :ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹڈاپ) کے سابق چیف ایگزیکٹو اور یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ تاجر، صنعتکاراورایکسپورٹرز ملک کا سرمایہ ہیں اور مشکل ترین حالات میں بھی کاروبار جاری رکھتے ہوئے جہاد کررہے ہیں،حکومت بزنس کمیونٹی کی جدوجہد کوتسلیم کرتے ہوئے انکے مسائل حل کرے اوروفاقی بجٹ سے پہلے ایکسپورٹرز کے تمام سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریفنڈز اور ری بیٹ ادا کئے جائیں۔انہوں نے یہ بات اپنی جانب سے سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کے معروف لیڈراور یو بی جی کے مرکزی رہنما ریاض الدین شیخ کے اعزاز میں دی گئی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدر مظہراے ناصر،نائب صدر طارق حلیم، نائب صدر اور ریجنل چیئرمین پنجاب حاجی چوہدری عرفان یوسف ،سردار یاسین ملک،یو بی جی کے ترجمان گلزار فیروز،خالد تواب، ڈاکٹر مرزااختیار بیگ،عبدالسمیع خان،شاہین الیاس سروانہ،شکیل احمدڈھینگڑا، نوراحمدخان،احمد چنائے، ناصرالدین شیخ،ایس ایم تنویر،ملک خدابخش،اشتیاق بیگ،ایس ایم عرفان بھی شریک تھے۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ شیخ ریاض الدین ہمارے لیڈر ہیں اور انکی یو بی جی میں موجودگی پورے گروپ کیلئے تقویت کا باعث ہے،ہمارے گروپ میں تمام تر فیصلے جمہوری انداز میں کئے جاتے ہیں،ہمارے گروپ میں عہدوں کے بھوکے نہیں بلکہ خدمت کرنے والے افراد موجود ہیں،ہم نے گزشتہ4سال کے دوران فیڈریشن چیمبر آف کامرس میں خدمت کرنے والے عہدیدار منتخب کئے ہیں اورآئندہ بھی میرٹ پر عہدیداران نامزد کئے جائیں گے۔ معروف تاجررہنماریاض الدین شیخ نے کہا کہ یو بی جی نے فیڈریشن کے اقتدار میں آکر بلاامتیاز ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کی خدمت کی ہے اورآئندہ بھی اس ریت کو برقرار رکھیں گے۔انہوں نے ایس ایم منیر کی صحتیابی کیلئے دعاکی اور کہا کہ ایس ایم منیر بزنس کمیونٹی کا اثاثہ ہیں جس کی ہم سب کو قدر کرنی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ یو بی جی کے دور اقتدار میں اسلام آباد کی فیڈریشن کی عالیشان کیپٹل بلڈنگ کی تعمیر بزنس کمیونٹی کیلئے بہترین تحفہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی اپنی مدد آپ کے تحت مثالی کام کرارہی ہے اور ہمیں فخر ہے کہ سیالکوٹ کا ملکی برآمدات میں بہت بڑاحصہ ہے۔حاجی چوہدری عرفان یوف نے بتایا کہ نیپال میں سارک بزنس لیڈر انکلیو بے حد کامیاب رہا اور پاکستان سے ہماری موثر شرکت رہی۔انہوں نے کہا کہ ہم یو بی جی کے منشور کے مطابق پنجاب کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے تمام ترکوششیں  کررہے ہیں