تلسی کے پتے السر اور معدے کی تیزابیت کا قدرتی علاج ہیں، ماہرین طب

1339

کراچی (اسٹاف رپورٹر) السر اور معدے کی تیزابیت کا قدرتی علاج تلسی کے چند پتے ہیں۔ ماہرین طب کے مطابق تلسی کے پتوں کا استعمال آپ کو السر کی بیماری اور معدے کی تیزابیت سے محفوظ رکھتے ہیں۔ ماہرین طب کے مطابق کھانا کھانے کے بعد تلسی جس کا انگریزی نام Basil ہے کے چند پتے چبا کر کھانے سے حیرت انگیز نتائج سامنے آئے جس میں سب سے زیادہ فائدہ تیزابیت کا خاتمہ تھا۔ تلسی کے پتوں کے چند روز استعمال سے جسم غذا کو قبول کرنے اور اسے جلد ہضم میں مدد گار ہوتا ہے۔ مسلسل تیزابیت کا شکار رہنے والے مریض السر کا شکار ہو جاتے ہیں ایسے افراد تلسی کے چند پتے بعد از غذا چبا کر کھائیں تو ان تکالیف سے محفوظ رہتے ہیں ۔ ترشہ شکن یا antacid کی شکایت میں بھی ان پتوں کا استعمال حیران کن نتائج دیتا ہے اور مریض کو اس وبال سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔