عالمی برادری فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں بہیمانہ مظالم رکوائے‘خرم دستگیر

176

راولپنڈی(اے پی پی ) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کے لیے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بہیمانہ مظالم روکنا ناگزیر ہو گیا ہے، جموں و کشمیر کے تنازع کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے اور اس مسئلے کو حل کرتے وقت کشمیری عوام کی اْمنگوں کو مدنظر رکھا جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے عالمی سیکورٹی (ایم سی آئی ایس2018ء) 7ویں ماسکو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر دفاع نے شام میں روس کے داعش کا مقابلہ کرنے کو سراہاتاہم متنبہ کیا کہ خطے میں مفادات کا ٹکراؤ رکھنے والے غیر ریاستی عناصر شام میں امن کے عمل کے لیے مسلسل خطرے کا باعث ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردی کا خاتمہ کیاہے، کامیاب آپریشنز کی تکمیل کے بعد اب ہم حاصل ثمرات کو مستحکم بنا رہے ہیں تاکہ دہشت گردوں کو دوبارہ سر اٹھانے کا موقع نہ مل سکے۔