بلوچستان کے ضلع لورالاائی میں زلزلے کے جھٹکے‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا 

131

لورا لائی (آئی این پی)بلوچستان کے ضلع لورالائی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صبح 7 بجکر16 منٹ پر لورالائی اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کا کنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز لورالائی سے 35کلومیٹرشمال مشرق میں تھا۔زلزلے کی گہرائی 27 کلو میٹر تھی، تاہم اس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔