الماریوں میں کیڑے:

1064

گھر کی الماریوں میں چند لونگیں اور خشک نیم کے پتے ضرور ڈالیں۔ اس سے آپ کے کپڑے اور بستر وغیرہ سیلن کی بدبو اور کیڑوں سے محفوظ رہیں گے ۔
چیونٹیاں:
بڑے چیونٹے اور چیونٹیاں گھروں میں عام طور پر نظر آتے ہیں ۔ ان سے محفوظ رہنے کے لیے روزانہ ایک بالٹی نیم گرم پانی اور ایک کھانے کا چمچہ مٹی کا تیل ملا کر زمین پر پونچھا لگائیں اور دروازوں کی چوکھٹ پر تھوڑا سا چونے کا پائوڈر اور مٹی کا تیل ڈال دیں ۔

5-1
چیونٹیاں ہینگ سے بھاگتی ہیں۔ جہاں سے چیونٹیاں بھگانا مقصود ہو وہاں ہینگ رکھ دیں ۔
مکھیوں کو بھگانا:
چائے کی استعمال شدہ پتی کو سکھا لیجیے اور پھر دہکتے ہوئے انگاروں پر ڈالیے تو مکھیاں بھاگ جائیں گی ۔
کھانے کی میز پر ایک پیالے میں تازہ پودینے کے پتے رکھ دیں تو مکھیاں نہیں آئیں گی ۔
فرش دھونے کے پانی میںاگر نمک ملایا جائے تو کیڑے اور مکھیاں فرش پر نہیں بھنبھنائیںگے ۔