سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی ، رحیم یار خان بڑی تباہی سے بچ گیا

597

رحیم یارخان (آن لائن) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی بروقت کارروائی سے رحیم یار خان بڑی تباہی سے بچ گیا۔ شہر کے وسط میں واقع جنرل بس اسٹینڈ سے ملحق باغ میں چھپے ہوئے 3 دہشت گرد ہینڈ گرنیڈ اور ڈیٹونیٹرز سمیت گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کہ 3 مشتبہ افراد جنرل بس اسٹینڈ سے ملحق باغ میں چھپ کر منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔ جس پر چھاپہ مار کر 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد رحیم یار خان میں بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے ۔