کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کا میڈیا ملازمین کی تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور مارچ ۔

713

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام مختلف نیوز چینلز اور اخبارات کی جانب سے تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف ہفتے کو شام کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور مارچ کیا گیا۔احتجا جی مظا ہرے سے کراچی یو نین آف جر نلسٹس دستور کے صدر سید افضال محسن،سیکر یٹری حامد الر حمن اعوان،کراچی پر یس کلب کے صدر احمد خان ملک، سیکریٹری ، مقصود یوسفی جوائنٹ سیکریٹری نعمت خان ،کراچی پریس کلب کے سابق صدورطاہر حسن خان، سراج احمد،امتیاز خان فاران، فاضل جمیلی ،سابق سیکریٹری اے ایچ خانزادہ پی ایف یو جے کے سابق سیکریٹری خورشید عباسی ٹریڈ یونینز کے رہنماؤں حبیب الدین جنیدی ،لیا قت ساہی ،ناصراحمد، پریس کلب کے کفیل الدین فیضان، کے یو جے کے نائب صدرثا قب صغیر،محمد منصف،جو ائنٹ سیکر یٹری منیر عقیل انصاری ، قاضی محمد یا سر ،ایس ایم اشرف، کے یو جے کے مجلس عاملہ کے اراکین سمیت مختلف نیوز چینلز اور اخبارات سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

مظاہر ین نے ہا تھوں میں پلے کا رڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر صحافیوں کا معاشی قتل عام بند کرو، تنخواہیں فی الفور ادا کرو۔ میڈیا مالکان کی ہٹ دھرمی نا منظور ، ملازمین کی تنخواہیں اور واجبات ادا کرو،مالکان جواب دو،تنخواہوں کا حساب دو ،میڈیا ورکرز کا استحصال نا منظور،ٹی وی چینل مالکان ملا زمین کی تنخواہیں بر وقت ادا کرو کے احتجاجی نعرے درج تھے،مظاہرین نے مختلف نیوز چینلز اور اخبارات کی جانب سے تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،اور کراچی پریس کلب کے با ہر احتجاجی مارچ کیا ۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر سید افضال محسن نے مظا ہر ین سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ صحا فیوں نے اپنے حقوق اور آزادی کے لئے ہمیشہ جد وجہد کی ہے،صحافیوں نے مالکان کے حقوق کی خاطر اپنی جانوں کے نظرانے پیش کئے ہیں لہذا مالکان یہ بات بھی سمجھ لیں کہ ہم معاشی قتل پر بھی انتہائی اقدام اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مالکان صحافیوں کی تنخواہیں فوری طور پر ادا کریں ورنہ آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان جلد کریں گے۔ مظا ہرے سے خطا ب کر تے ہو ئے کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سیکر یٹری حا مد الر حمن اعوان نے کہا کہ اسی طرح صحا فیوں کا اتحاد بر قرار رہا تو میڈیا مالکان اپنا فیصلہ واپس لینے پر مجبو ر ہو نگے ،میڈیا ہاوسز کے ملازمین پر ظلم وزیادتی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا ئے گا،میڈیا ہاوسز تنخواہوں کی بر وقت ادائیگی یقینی بنائیں بصورت دیگرکراچی یونین آف جرنلسٹس دستوران میڈیا ہا وسز کے دفاتر کے با ہر احتجاج کر نے پر مجبو ر ہو گی۔

کراچی پر یس کلب کے صدر احمد خان ملک نے کہا کہ کہ ہمیں متحدہ ہوکر اپنے حقوق کے لئے احتجاج کرنا ہوگا اور آواز بلند کرنا ہوگی ، مختلف نیوز چینلز اور اخبارات کی جانب سے صحا فیوں کے تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی کی بھر پو ر مذمت کرتے ہیں۔میڈیا مالکان فوری طو رپر میڈیا ملازمین کی تنخواہوں ادا کریں۔ کراچی پر یس کلب کے سیکریٹری مقصود یوسفی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کی تنخواہیں روکنا باعث شرم ہے۔ میڈیا مالکان نے صحافیوں کو تقسیم کرکے اپنے مقاصد حاصل کررہے ہیں ہمیں اپنے لئے صف بندی کرنی ہوگی۔ یہ سلسلہ نہ رکا تو آزادی صحافت سمیت جمہوریت اور ملکی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ صحافی خیرات نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں،میڈیا مالکان کو سوچنا چائیے کہ جن کی محنت سے ان کے چینلز اور اخبارات دنیا بھر میں پیزیرائی حاصل کرتے ہیں ان کی تنخواہیں بھی ادا کرنا مالکان کا فرض ہے۔ اگر صحافیوں کا استحصال بند نہ ہوا تو میڈیا مالکان کی بھی خیر نہیں ہوگی۔ مالکان صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

سابق سیکریٹری اے ایچ خانزادہ نے کہا کہ میڈیا گروپ سے تعلق رکھنے والا ایک بڑا ادارہ جب تنخواہیں ادا نہیں کرتا تو پھر میڈیا کے دیگر ادارے بھی اس کا اثر لیتے ہوئے صحافیوں کی تنخواہیں روکتے ہیں۔حکومت وقت اپنے سارے ہتھکنڈے ماضی کی طرح آج بھی استعمال کررہی ہے آج کے حکمرانوں کو بھی ما ضی کی طرح نوشتہ دیوار پڑھنے کی ضرورت ہیں۔ پریس کلب کے سابق صدر امتیاز خان فاران نے کہا کہ میڈیا ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی حکمرانوں کے چہروں پر کالی سیاہی ہے جو ہم معاشرے کو دکھاتے رہیں گے۔ 

ٹریڈ یونینز کے رہنماؤں حبیب الدین جنیدی ،لیا قت ساہی ،ناصراحمد کا کہنا تھا کہ جب تک تک صحافی اپنے آپ کو ورکرز تسلیم نہیں کریں گے اس وقت تک یہ مسائل حل نہیں ہونگے۔صحافیوں کو اپنے مسائل کے حل کے لئے ٹریڈ یونینز کی طرف آنا ہوگا۔ ہم صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت کا تقا ضہ ہے کہ صحا فیوں کا ایک جنرل کنونشن کا انعقاد کیا جائے۔ پی ایف یو جے کے سابق سیکریٹری خورشید عباسی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہم صحافیوں کے گھروں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ورکنگ جر نلسٹس کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف پورے ملک میں مہم چلائی جائے گی۔احتجاجی مظاہر ے میں مختلف میڈیا گروپ سے تعلق رکھنے والے سینئر صحا فیوں نے بھی خطا ب کیا۔