لیاری گینگ وارکے 18دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش 

112

کراچی (رپورٹ خالد مخدومی ) کراچی پولیس نے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 18دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش کردی،آئی جی سندھ کو لکھے گئے خط میں کسی نئے آپریشن سے قبل ا س سفارش کی منظوری کی درخواست کی گئی ، دہشت گردوں اوربھتاخوروں کیخلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ، دہشت گردوں کے سر کی قیمت 10 سے50لاکھ روپے تک مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق کچھ روز قبل لیاری میں دہشت گردوں کی جانب سے رینجرز پر حملے اور اس میں ایک رینجرز اہلکار کی ہلاکت کے بعد لیاری میں ایک او رآپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں اس تناظر میں کراچی پولیس نت آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے ایک خط کے زریعے لیاری کے 18 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقر ر کرنے کی سفارش کی ہے ،خط میں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سروں کی قیمت مقر ر کیے جانے سے ان کی گرفتاری میں مدد مل سکتی ہے ، جن 18ملزمان کے سروں کی قیمت مقر رکرنے کی سفارش کی گئی ہے ان میں عزیر بلوچ کا قریبی ساتھی تاج عرف تاجو اور حال ہی میں ذکری محلے میں رینجرز پر حملے میں ملوث زاہد لاڈلہ بھی شامل ہیں، آئی جی سندھ کو لکھے گئے خط میں لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 10سے 50 لاکھ روپے تک مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ان دہشت گردوں کیخلاف کلاکوٹ، کلری، نیپئر، بغدادی، کھارادر، ڈاکس، چاکیواڑہ اور جیکسن تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔خط میں عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی تاج عرف تاجو اور مومن خان کے سرکی قیمت 50 ،50 لاکھ روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ اولڈ سٹی ایریا میں تاجروں سے بھتہ وصول کرنے میں سرفہرست وصی اللہ لاکھو ، ایاز زہری اور فاروق عرف مایا کے سروں کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کیے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔
جب کہ فیصل پٹھان، شفیع پٹھان، ملا نثار ، زاہد لاڈلہ، شاہد عرف ایم سی بی کے سروں کی قیمت 20 لاکھ اور سراج الاسلام، جبرائیل عرف پٹھان اور آغا شوکت کے سروں کی قیمت 10 دس لاکھ روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے ،زرائع کے مطابق آئی جی کی نے اس معاملے پت وزارات داخلہ سے رابط کرلیاہے ، و