وزیرعظم جرأت مندانہ قدم اٹھائیں

104

محترم وزیراعظم سے کہنا چاہتی ہوں کہ امریکی صدر ٹرمپ کو بتادیں کہ آپ ایک غیور، بہادر اور ایٹمی طاقت رکھنے والے ملک کے خلاف جو بیان دے رہے ہیں وہ سراسر شرمناک اور بے ہودہ الزام ہے۔ پاکستانی فوج نے 70 ہزار جوانوں کی جان قربان کی ہیں، کیا ہمیں ساتھ دینے پر دھوکا دیا جارہا ہے، لیکن اب ہم ان کی تمام تر سازشوں کا شکار نہ ہوں گے اور ان کی ہر بات ماننے پر رضا مند نہ ہوں گے۔ اُمید ہے کہ آپ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں جرأت مندانہ قدم ضرور اُٹھائیں گے۔
سعیدہ خانم، گلشن ملت، کراچی