۔23 مارچ پریڈ ایک المیہ

221

۔ 23 مارچ کو پریڈ میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی اور فنکار بلائے گئے۔ اس حوالے سے ایک واٹس ایپ آیا جس میں بہت بازاری زبان استعمال ہوئی پریڈ میں اب ناچ ہوگا۔
ہماری فوج ہمیشہ سے پریڈ میں اعلیٰ قیادت کو دعوت دیتی رہی ہے اور قوم صبح صبح ٹی۔ وی کے سامنے بیٹھ کر یا وہاں شرکت کرکے اپنے فوجی بھائیوں کی صلاحیتوں کو دیکھ کر خوش ہوتی اور جوش بھی بڑھتا۔ پچھلے 14 اگست کے موقع پر میں اسلام آباد تھی ائرشو منعقد کیا گیا تھا۔ عوام نے بہت منظم طریقے سے ائرشو دیکھا اور سراہا۔ خوشی اور جذبے کے ساتھ۔ بہت بڑی تعداد اسلام آباد وکراچی میں یہ ائرشو دیکھنے نکلی۔ کچھ نیا کرنا ہے تو ایسا کریں۔ ناکہ قومی دن کے موقع پر ناچ گانے کا اہتمام ہو۔ یاد رکھیں مسلمانوں کا یہ ملک جو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے۔ ایسی کوئی بھی حرکت نہ مسلمانوں کو پسند آتی ہے نہ میرے رب کو۔ یہ جسارت مسلمانوں کو کہیں اس کی بڑی قیمت نہ ادا کرنی پڑجائے۔
ہم اپنے ربّ ہی سے التجا کرتے ہیں کہ ہمارے لوگوں کو شعور تو ہے۔ مگر سیاستدانوں نے ہر جلسہ سے پہلے۔ ہر کھیل کے میدان میں۔ گھروں میں خوشیوں کے ہر موقعے پر ناچ گانے کا اہتمام کرتے ہیں۔ حالاں کہ اللہ کی سخت وعید ہے۔ ’’بے شک اللہ تعالیٰ بے حیائی اور برے کاموں سے روکتا ہے‘‘۔
نبی کریم کے مشن کو ناکام بنانے کے لیے کفار مکہ یہ ہتھیار استعمال کرتے تھے۔ ہماری فوج اس لعنت سے بچی ہوئی تھی۔ اللہ سے دعا کرتی ہوں۔ اللہ کے نام پرحاصل کیا گیا ملک اور اس کے محافظ ایسی بے حیائی کا انعقاد آئندہ نہ کریں۔
مسز خالد، کراچی