معاشرتی بگاڑ: ہر فرد اپنی ذمے داری پوری کرے

80

ہمارے معاشرے میں منشیات کا استعمال بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کی وجہ سے گھریلو تشدد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ منشیات کے استعمال کے بڑے اسباب بے روزگاری اور حکومتی لاپروائی ہے۔ حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ عوام کو ضروریات کے مطابق روزگار فراہم کرے۔ درسگاہوں تک میں کھلے عام منشیات فروخت ہورہی ہے، معاشرے کے ہر فرد کو اپنی ذمے داری کا احساس ہونا چاہیے۔ والدین اپنی ذمے داری کو نہیں سمجھ رہے، استاد، بیٹا، بیٹی، بیوی، بہن اور معاشرے کے وہ تمام افراد جو حکومتی سطح پر فائز ہیں کسی نے بھی اپنی ذمے داری کا حق ادا نہیں کیا۔ جس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔ ہر فرد اپنی ذمے داری کا احساس کرے تو ان شاء اللہ معاشرے سے تمام برائیاں ضرور ختم ہوجائیں گی۔
کنیز منظور، ناظم آباد نمبر4