برائیڈل شاور اور اضافی اخراجات

175

یوں تو مایوں، مہندی، بارات اور ولیمہ شادی کی تقریبات میں شامل ہیں، مہندی مایوں ہماری روایات اور تعلیمات کے برعکس ہیں، رخصتی اور ولیمہ ہی تعلیمات میں شمار ہیں۔ لیکن اس میں اضافی تقریب برائیڈل شاور کا بھی شمار ہوچکا ہے۔ برائیڈل شاور دلہن کی کچھ مخصوص دوستیں ایک تقریب منعقد کرتی ہیں جس میں مختلف گانے پر پرفارمنس، گانے گائے جاتے ہیں، کیک کاٹنا ایک دوسرے کو ٹائٹل تقسیم کرنا، کزن سے دوسرے رشتے داروں کی نقل اتاروانا، برائیڈل شاور کا کوئی پس منظر نہیں ہے۔ ماضی میں جنوبی ایشیا میں مایوں والے دن دلہن کو عرق گلاب، ابٹن اور دودھ سے نہلایا جاتا تھا، یوں نئے دور کی نئی بات پری فوٹو شوٹ جو تقریب میں اضافی خرچ ہے اس سے لڑکیاں کئی آرائش اور آسائش کی اُمیدیں وابستہ کرلیتی ہیں اور نہ ملنے پر طعنے بڑھتے دکھائی دیتے ہیں اور رشتے میں دراڑ پڑنا شروع ہوجاتی ہے اور لڑکیاں حقیقی دنیا سے کوسوں دور چلی جاتی ہیں اور اپنے ازدواجی رشتے کو نبھانے کی کوشش کم کردیتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شادی کی شرح کم اور طلاق کی شرح میں نمایاں اضافہ نظر آتا ہے۔ شادیوں کو آسان اور سادہ کرنے کی روایات قائم اور برقرار رکھیں۔
اسریٰ انجم، نارتھ کراچی