پی ٹی آئی رہنماسراج خان کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

229

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) کپتان کا ایک اور کھلاڑی آؤٹ، این اے 6 نوشہرہ سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سراج محمد خان ن لیگ میں شامل ہوگئے۔نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہونے والے سراج احمد خان ن لیگ میں شامل ہوگئے۔ شہباز شریف کے آئندہ وزیراعظم بننے کی پیش گوئی بھی کردی۔پاکستان مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی سے پنجاب میں اپنی وکٹیں اڑانے کا بدلہ خیبرپختونخوا میں لے لیا۔ سراج احمد خان نے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام کی رہائشگاہ پر ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی، جس کے بعد پارٹی ورکرز کنونشن میں باضابطہ طور پر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔